کوئٹہ: پولیس موبائل پرنامعلوم افرادکا دستی بم حملہ، دوپولیس اہلکارزخمی
پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر مبارک چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گشت پر معمور پولیس وین پر دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے سے 2 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں سے انہیں سی ایم ایچ منتقل کردیاگیاہے۔
زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، زخمی اہلکاروں میں ظہیر اور شاہ رخ شامل ہیں، دھماکے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اورعلاقے کی ناکہ بندی کر دی۔