پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے
پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ 24 گھنٹے میں 9 اموات اور 310 کیسز سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 793ہوگئیں۔
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 43 ہزار 503 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 310 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.71 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 813 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 703 تک پہنچ گئی ہے۔