ہنگور ڈے گولڈن جوبلی: تاریخی کارنامے کی خصوصی ویڈیو جاری
سنہ 1971
کی پاک بھارت جنگ میں بھارتی بحریہ کو ناکوں چنے چبوانے والی آب دوز کی
یاد میں آج ’ ہنگور ڈے‘ منایا جارہاہے، اسی مناسبت سے پاک بحریہ نے خصوصی
پرومو جاری کیا ہے۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ پیشہ وارانہ مہارت ،لگن کے
ذریعے تمام مشکلات کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اپنی سرحدی سالمیت کومحفوظ رکھ
سکتے ہیں۔
سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ آبدوزوں کے حصول کا منصوبہ
سرفہرست ہے، مستقبل میں 8 ہنگور کلاس آبدوزیں ہنگور کی میراث کو آگے لیکر
چلیں گی، پانچویں ہنگور کلاس آبدوز کا نام پاک بحریہ آبدوز تسنیم رکھا جائے
گا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انیس سو اکہتر کی جنگ میں آبدوز ہنگور
نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی، آج ہی کے دن ہنگور نے بھارتی جنگی جہاز
کُکری کو غرقاب کیا، دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار کسی آبدوز نےبحری
جہازکو نابود کیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ آبدوزہنگور نے اپنے دوسرے
حملے میں بھارتی جہاز کرپان کو بھی مفلوج کیا، پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا
یہ کارنامہ دشمنوں کو کبھی نہ بھولے گا۔
آب دوز کا بنیادی کام سمندوں
میں دشمن کے جہازوں کی نقل و حمل کو روکنا اور دشمن کی جانب سے بچھائی گئی
سمندری مائنز کا صفایا کرنا ہوتا ہے، تاہم کسی بھی جھڑپ میں دشمن سے نپٹنے
کے لیے آب دوز تارپیڈو نامی میزائل سمیت دیگر ہتھیاروں سے بھی لیس ہوتی ہے
اور اسی خوف سے دشمن کے بحری جہاز آب دوز کی موجودگی میں بہت احتیاط سے
حرکت کرتے ہیں۔