عمران خان کسی اور حکومت کے کام پر فیتا کاٹتے ہیں: ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب
ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے وعدوں کے باوجود کراچی میں کوئی کام نہیں کیا، منافقوں کو مسترد کرنا ہے جو صرف الیکشن میں آتے ہیں، کراچی کیلئے 1100 ارب اور نوکریوں کا بھی کہا گیا، مشکلات کا سامنا ہے، وفاقی حکومت ساتھ نہیں دے رہی، کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کرلوں گا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ غریب 2 وقت کی روٹی نہیں کھا پا رہا، پیپلزپارٹی سائٹ ایریا میں سڑکیں بنا رہی ہے، لاہور میں 70 فیصد تعمیرات غیر قانونی ہیں، وسیم اختر فائلیں پھینک کر کہتے تھے میرے پاس اختیارات نہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ 31 جنوری کو شہر کےلئے 50 نئی بسیں پیپلز پارٹی لے کر آ رہی ہے،باقی 2 ماہ کے اندر مزید 200 بسیں آجائیں گی۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ وفاقی حکومت ہمارا ساتھ نہیں دیتی دوسری حکومت کا ساتھ دیتی ہے۔