لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز کا اسکینڈل : ملوث ملزمان سے تحقیقات جاری
تفصیلات
کے مطابق کوئٹہ میں نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے میں ملوث 2ملزمان سے
تحقیقات جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل،ویڈیوز،یوایس بیز کو پنجاب
فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔
تحقیقات کےلئےایس ایس پی آپریشنزکی
سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے
سائبرکرائم ونگ سےبھی رابطہ کیاگیا۔
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجونےملزمان
کےخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیواسکینڈل میں ملوث
ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس کو ویڈیواسکینڈل کی تفتیش تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
خیال
رہے ملزمان ہدایت اللہ،خلیل14روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس تحویل میں ہیں ،
ملزمان لڑکیوں کونوکری کاجھانسہ دےکرنازیباویڈیوبناکربلیک میل کرتے تھے۔
گذشتہ
روز ڈی آئی جی کوئٹہ فداحسن نے ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے کہا تھا کہ
2دسمبرکوکیس سےمتعلق رپورٹ دی گئی تھی، 2خواتین آئی تھیں کہ ہماری بچیوں
کوبلیک میل کیا جارہاہے، درخواست پرملزم کوگرفتارکیااورگھرپرچھاپہ ماراگیا،
ملزم کےگھرسےہمیں مزیدثبوت اورشواہدملےہیں۔