Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 11, 2021 05:59 pm views : 241

Punjab - In 3 to 4 months, if the world inflation is low, then Pakistan will also be low, Imran Khan
  • Urdu

 3 سے چار ماہ میں دنیا میں مہنگائی کم ہوگی تو پاکستان میں بھی کمی ہوگی، وزیراعظم

میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میانوالی کے کارکنوں کا خاص طور پر مشکورہوں، اگر آج میں وزیراعظم ہوں تو یہاں کے کارکنوں کی وجہ سے ہوں، جب میرے ساتھ کوئی نہیں تھا تو یہاں کے کارکنو ں نے ساتھ دیا، حکومت کے 5 سال پورے ہونے کے بعد میانوالی کی ترقی نظر آئے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں کے لیے ماضی میں کچھ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے یہ علاقے پیچھے رہ گئے، پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کام کریں گے، ملک میں مہنگائی ہے اس کا ادراک ہے، لیکن یہ بھی بتاؤں کہ پاکستان ابھی بھی سب سے سستا ملک ہے، مسئلہ یہ ہے کہ چند مہینوں میں پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے کوئلے، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں تو پاکستان میں بھی بڑھانا پڑیں، لیکن 2 سے 4 ماہ میں عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں بھی کمی ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا  کہ میں نے یہاں کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، اور نہ کسی کی غلامی کریں گے، ایک دن آئے گا کہ پاکستان ایک آزاد ملک بنے گا جو اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے فیصلے خود کرے گا، وہ فیصلے عوام کے فائدے کے لئے ہوں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم سب سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں چاہے کسی کا نظریہ ہم سے مختلف ہو یا وہ کسی بھی جماعت سے ہو، چاہے وہ قبائلی بلوچستان کا ہو یا وزیرستان کے لوگ ہوں سب سے بات ہوگی، ہم امن سے مسئلے حل کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان لوگوں سے کبھی بات یا مفاہمت نہیں ہوگی جو پاکستان کی عوام کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک بھاگ گئے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved