وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹ کے 4 رکنی وفد نے ملاقات کی۔
وزیراعظم
عمران خان سے امریکی سینیٹ کے وفد نے ملاقات کی، امریکی سینیٹ کے 4 رکنی
وفد میں سینیٹرز اینگس کنگ، رچرڈ بر، جان کارن اور بینجمن ساس شامل تھے،
چاروں سینیٹرز سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس کے رکن ہیں۔ وزیراعظم
عمران خان نے امریکی سینیٹرز کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ
تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور ان تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت
دینے کے لیے پرعزم ہے، کانگریس کے وفود کے دوروں سے باہمی افہام و تفہیم
کو مضبوط بنانے اور عوام سے عوام کے قریبی روابط بڑھانے میں مدد ملے گی۔
اعلامیئے
کے مطابق امریکی سینیٹرز نے 15 اگست کے بعد افغانستان سے امریکی شہریوں
اور دیگر افراد کے انخلاء میں پاکستان کے حالیہ تعاون کو سراہا، اور ایک
مستحکم اور وسیع البنیاد پاکستان امریکہ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔