محکمہ صحت اونٹاریو کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ صوبے بھر میں کرونا وائرس کے کیسز ہر تین روز بعد دو گنا ہو رہے ہیں۔
محکمہ صحت اونٹاریو کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ صوبے بھر میں کرونا وائرس کے کیسز ہر تین روز بعد دو گنا ہو رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ وائرینٹ پچھلے کورونا وائرس سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور خدشہ ہے کہ آنے والے چند مہینوں میں ہر چار میں سے ایک شخص اس کا شکار ہو سکتا ہے۔ حکام نے شہریوں سے ہر ممکن احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
اٹاوا کے سینئر ڈاکٹروں اور ماہرین طب نے انتباہ کیا ہے کہ اگر سردیوں میں اومی کرون کے کیس سامنے آئے تو کورونا کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
اٹاوہ سے جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں چیف میڈیکل افسرڈاکٹر ٹریسا تام کا کہنا ہے کہ گو کورونا کے کیسز کم ہو چکے ہیں لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اوراگر اومی کورون پھیلا تو کورونا کے پھیلنے کا بھی پورا خدشہ موجود ہے۔انہوں نے شہریوں سے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔