خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو برتری حاصل ہے
خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو برتری حاصل ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے۔
بلدیاتی انتخاباتی کے ابتدائی نتائج میں جے یوآئی پچھلے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ملنے والی برتری ختم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق جمعیت علماءاسلام 11 تحصیل چیئرمین کی نشستوں کے ساتھ آگے ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے، عوامی نیشنل پارٹی کے تین اور جماعت اسلامی کے دوجبکہ دو آزاد ارکان بھی تحصیل چیئرمین منتخب ہوگئے۔
پیپلزپارٹی کوئی نشست نہ جیت سکی اور مسلم لیگ ن ہری پور کی تحصیل خان پوعکی تحصیل چیئرمین شپ جیتنے میں کامیاب رہی۔