وزیر اعظم عمران خان کا کہنا
ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن جدید نظام کا آغاز ہے، 74 سالہ تاریخ میں
پہلی بار ہمارے پاس ایک بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن جدید نظام کا آغاز ہے، 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس ایک بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن پر شور شرابے کے درمیان کسی نے یہ احساس نہیں کیا کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن جدید نظام کا آغاز ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جدید بلدیاتی الیکشن کا نظام کامیاب جمہوریتوں میں موجود ہے، براہ راست منتخب تحصیل ناظمین گورننس کو بہتر بنائیں گے اور مستقبل کے رہنما تیار کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس ایک بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام ہے۔
دوسری جانب خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جب کہ وزیراعظم نے کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان کو طلب کرلیا۔
وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات پر رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی شکست کی بنیادی وجہ مہنگائی کے علاوہ بڑے اندرونی اختلافات تھے، بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو سپورٹ نہیں کیا گیا۔