پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت میں کمی ، کورونا وبا سے مزید چار
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 322 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 4 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 197 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 67 فیصد پر آ گئی۔
پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 898 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 728 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 529 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 652 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 54 ہزار 301 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 811 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 30 لاکھ 48 ہزار 609کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔