Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 27, 2021 02:34 pm views : 225

Karachi - The Supreme Court has issued a major order against the officers who approved the building plan of Nasla Tower.
  • Urdu

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈنگ پلان کی منظوری دینے والے افسران کے خلاف بڑا حکم سنادیا۔

اٹارنی جنرل نے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو نہ بلڈر معاوضہ دے رہا ہے نہ سندھ حکومت، لہذا انہدام کے ساتھ زمین کو بھی تحویل میں لینے کا حکم دیا جائے، نسلہ ٹاور بلڈر نے تاحال معاوضہ ادائیگی کیلئے اقدامات نہیں کیے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کی استدعا پر بڑا فیصلہ دیتے ہوئے نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو فوری طور پر عدالتی تحویل میں لینے کی ہدایت کردی اور پلاٹ کی واپسی کو معاوضے سے مشروط کر دیا۔
عدالت نے نسلہ ٹاور کو کیس پراپرٹی سے منسلک کرتے ہوئے 780 مربع گز زمین کو ضبط کرنے کا حکم دیا اور پلاٹ پر عدالتی ناظر کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈنگ پلان کی منظوری دینے والے افسران کے خلاف بھی محکمہ جاتی اور کریمنل کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن ان افسران کے خلاف مقدمہ درج کرے۔
عدالت نے نسلہ ٹاور کیس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈی جی اور دیگر افسران کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی اور اینٹی کرپشن حکام کو بھی ذمہ دار افسران کے خلاف الگ مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے چیئرمین اینٹی کرپشن اور ڈی آئی جی شرقی سے اگلی سماعت پر عمل درآمد رپورٹس ایک ہفتے میں طلب کرلیں۔ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو پندرہ روز میں نسلہ ٹاور مکمل گرانے کا حکم دیا۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved