پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا، اموات اور مریضوں میں کمی
کورونا
وائرس سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد اٹھائیس ہزار
نو سو بارہ ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بارہ
لاکھ چورانوے ہزار اکتیس ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ
ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 294 نئے کیسز رپورٹ
ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 670، سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 901، خیبر
پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 247، بلوچستان میں 33 ہزار 625، گلگت
بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 502 جبکہ آزاد
کشمیر میں 34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 32
لاکھ 34 ہزار 148 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار
869 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 55 ہزار 204 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں
جبکہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں
3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 912
ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 66، سندھ میں 7 ہزار 663، خیبرپختونخوا میں 5
ہزار 922، اسلام آباد میں 966، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور
آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔