Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 29, 2021 02:09 pm views : 215

Karachi - For the last 14 years, the fake majority government has been occupying this city, Dr.Khalid Maqbool Siddiqui
  • Urdu

گزشتہ 14 سالوں سے جعلی اکثریت کی حکومت اس شہر پر قابض ہے، لگتا ہے ہماری تباہی میں کوئی قومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 14 سالوں سے جعلی اکثریت کی حکومت اس شہر پر قابض ہے، لگتا ہے ہماری تباہی میں کوئی قومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
کراچی تاجر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تاجر اپنے مطالبات کی فہرست لے کر عدالت جائیں کیونکہ ہم سمیت سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی ایکٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ آپ کے ٹیکس سے نکاسی آب کا نظام سمیت شہر کا نظم و نسق چلتا ہے، آپ کے ٹیکس سے پولیس کو تنخواہ ملتی ہے لیکن آپ کی جان و مال کا تحفظ نہیں ہوتا اور بنیادی حقوق کی پامالی ہوتی ہے، اس شہر سے 250 ارب پاکستان پیپلز پارٹی کے حکمران خاندان کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے ٹیکسوں سے ملک چلتا ہے، اس شہر کے حقوق کے حصول کے لیے مہذب معاشروں کے سارے طریقے ہم نے استعمال کیے اور اب فیصلہ کن احتجاج کا وقت ہوا چاہتا ہے، ہماری آدھی آبادی کو غائب کیا گیا جس پر ہم سپریم کورٹ گئے، 3 کروڑ کے شہر کی سیاسی نمائندگی 50 لاکھ بھی نہیں ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ اس شہر پر ستم یہ ہے کہ ہمارا انصاف اندھا ہی نہیں بہرہ اور گونگا بھی ہے، ہماری عدالتیں نسلہ ٹاور کو گرانے پر تیار ہیں لیکن کالا قانون ڈیمالش کرنے کو تیار نہیں، اپنے حق اور سچائی کیلئے کھڑا ہونا سب سے بڑا جہاد ہے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved