کرونا وائرس کے مزید 348
زائد نئے کیسز رپورٹ ، کرونا وائرس کے 6 مریض انتقال کر گئے ،کرونا وائرس
سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 918 ہوگئی
ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزی 348 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 مزید اموات ہوئیں، ملک میں ویکسین کی پہلی ڈوز حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 9 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 918 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 348 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 379 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.87 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 648 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 39 ہزار 739 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار 148 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں بھی اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
قومی ادارۂ صحت کے مطابق اومی کرون کے 33 کیسز کراچی، 17 اسلام آباد، 13 لاہور اور 12 کیسز بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔