پاکستان میں ایک دن میں کورونا کے مزید 556 کیسز سامنے آگئے جبکہ کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح ایک فیصد سے اوپر ہوگئی۔
پاکستان میں ایک دن میں کورونا کے مزید 556 کیسز سامنے آگئے جبکہ کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح ایک فیصد سے اوپر ہوگئی۔
تفصیلات
کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے
تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں
24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے
انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28 ہزار933 ہوگئی ہے۔
این سی
اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 51ہزار 141 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں
سے کوروناکےمزید556کیسزسامنےآگئے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت
آنے کی شرح1.08 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ
کورونا میں مبتلا 629زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر
میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 933 تک
پہنچ گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار
لاکھ 82 ہزار 029 ، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 107 ، خیبرپختونخوا میں ایک
لاکھ 81 ہزار 402 اور بلوچستان میں 33 ہزار 638 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک
لاکھ 8 ہزار 666 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں 34
ہزار 662 کیسز سامنے آچکے ہیں۔