Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 03, 2022 02:57 pm views : 257

Islamabad - Feedback is needed to increase investment in Pakistan, Imran Khan
  • Urdu

پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کا اجرا خوش آئند ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے فیڈ بیک چاہیےوزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کا اجرا خوش آئند ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے فیڈ بیک چاہیے، کوشش ہے سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے، برآمدات بڑھائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کے اجراء کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کار کے لیے وقت بہت اہم ہوتا ہے، سرمایہ کاری میں وقت کے ضیاع کو کم سے کم کر رہے ہیں، کوشش ہے سرمایہ کاری میں آنیوالی رکاوٹوں کو کم کیا جائے، ملک تب آگے بڑھے گا جب صنعتکاری کو فروغ ملے گا، سبزیاں بیچ کر ملک کی دولت نہیں بڑھ سکتی، تمام ممالک نے ایکسپورٹ کو قومی ترجیح بنایا، ایکسپورٹس بڑھنے سے ترکی نے ترقی کی، جن مالک نے ترقی کی انہوں نے برآمدات بڑھانے پر ترجیح دی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی صنعتی ترقی سے وابستہ ہے، ہمارے پاس افرادی قوت، نوجوان اور ہنر مند لوگ موجود ہیں، آئی ٹی کو تھوڑا سہارا دیا تو اس نے نتیجہ دینا شروع کیا، کورونا کے دوران بھارت کی گروتھ منفی ہوگئی، ہم خوش قسمت ہیں دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا چین ہمارا ہمسایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے، ہر سال بڑی رقم غریب ممالک سے امیر ممالک منتقل ہوتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک موہنجوداڑو کی ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے، ہماری ترجیح امپورٹس کو کم کرنا اور ایکسپورٹس بڑھانا ہے، آبادی بڑھ رہی ہے، گرین ایریاز ختم ہو رہے ہیں، چین سے ہم اربن پلاننگ سیکھ سکتے ہیں، منفی رویے کی وجہ سے ہم کئی چیزوں کو سراہتے ہی نہیں۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved