Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 03, 2022 04:28 pm views : 469

Islamabad - League MPA Bilal Yasin firing case, photos of alleged attackers come to light
  • Urdu

لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کا معاملہ، مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کا معاملہ، مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے بلال یٰسین  پر فائرنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز لیگی رہنما پر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا تھا، جب کہ آج فائرنگ میں ملوث مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے بلال یاسین پر حملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کررکھا ہے، اور مختلف مقامات سے سی سی ٹی فوٹیج جمع کی گئی ہیں، اور ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آوروں کی نقل و حرکت سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مبینہ حملہ آور نے سبز اور ایک نے کالی جیکٹ پہن رکھی تھی۔
فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ مشتبہ حملہ آوروں نے اپنے منہ پر رومال لپیٹ رکھے تھے، اور حملے کے بعد کچھ دور جا کر مبینہ حملہ آوروں نے  چہروں سے رومال ہٹادیئے، تاہم جائے حادثہ سے پچاس میٹردور لگا سیف سٹی اتھارٹی کا کیمرہ بھی خراب نکلا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزمان کی تصاویر نادرا کو بھجوا دی گئی ہیں، مشتبہ افراد کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور وہ جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
واضح رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین 31 دسمبر کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔ بلال یاسین لیگی کارکن کے گھر موٹرسائیکل پر پہنچے تھے کہ اسی دوران حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور انہوں نے فائرنگ کردی جس سے ان کی ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں لگی تھیں۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved