ملک کے مختلف علاقوں میں
بارش ، پہاڑوں پر برف باری ،بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہونے والی تیز
بارشوں نے تباہی مچادی ہے
ملک کے
مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کے باعث موسم کی شدت میں مزید اضافہ
ہوگیا ہے۔گوادر کے مختلف علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا
سلسلہ جاری ہے، شہر کےجنوبی حصےمیں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے
اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
چیف میڑولوجسٹ کراچی
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں8 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافہ
ہوگا۔ درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔ بارش کے پورے سلسلے میں 40 سے
50 ملی میٹربارش ہوسکتی ہے۔
ادھر تربت میں بھی شدید بارشوں نے تباہی
مچادی ہے، گذشتہ رات نو بجے سے جاری بارش تاحال جاری ہے، جس کے باعث کیچ کے
نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا ہے اور تربت کا بلوچستان کے دیگر
حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، سیلابی ریلہ دشت بلنگور ،ڈلےسر،بل کراس اور
کاشاپ میں تباہی مچائے ہوئے ہیں، مقامی انتظامیہ نے ناخوشگوار حالات کے
پیش نظر ایمرجنسی امدادی ٹیم دشت بل نگور کیلئےروانہ کردی ہے۔
محکمہ
موسمیات نے مشرقی بلوچستان میں آئندہ 2 دن تک بارش اور پہاڑیوں پر برفباری
کی پیشگوئی کی ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا
امکان ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارش جاری ہے، اسلام
آباد، لاہور، راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم کو مزید
سرد کردیا ہے جبکہ ساہیوال، چیچہ وطنی، شیخوپورہ میں ہونے والی بارش کے
باعث موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔
اسی طرح راولاکوٹ اور مضافات میں بارش اور
بنجونسہ اور تولی پیر میں پہاڑوں پر برفباری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا
ہے اسی طرح چلاس شہر اور مضافات میں شدید سرد موسم کا وار جاری ہے، جہاں
بالائی علاقوں میں برفباری نے نظام زندگی معطل کردیا ہے۔
شانگلہ میں
برفباری کی وجہ سےبالائی پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں جبکہ
بشام اور چکیسر کوبجلی کی فراہمی معطل ہے، مقامی انتظامیہ نے برف باری کے
باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر بشام سوات روڈ پربغیر سنو چین
گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی ہے۔
سوات اور گردونواح میں برفباری کا مزہ لینے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
ادھر
صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش نے موسم مزید
سرد کردیا ہے، بلوچستان کے علاقے گوادر، جیونی، پسنی اورماڑہ میں بھی تیز
بارش نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے۔