خیبرپختونخوا ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے، پنجاب میں اومیکرون کیسز کی تعداد 153 ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے 39 نئے کیسز سامنے آگئے، شہر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 151 ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا کی پانچویں لہر کے پیش نظرخیبرپختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ توسیع اومی کرون ویرینٹ سے پیدا صورتحال کی وجہ سے کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق رواں سال 31 مارچ تک ہیلتھ ایمرجنسی نافذ رہیگی، صوبے میں نافذ ہیلتھ ایمرجنسی 31 دسمبر 2021 کو ختم ہونا تھی۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 630 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 630، سندھ میں 4 لاکھ 83 ہزار 165، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 498، بلوچستان میں 33 ہزار 648، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 823 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 672 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 35 لاکھ 58 ہزار 972 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 198 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 355 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 75، سندھ میں 7 ہزار 673، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 933، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 365، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔