بلوچستان کے 17 شہروں میں 445 ملی میٹر بارش ریکارڈ
پاک فوج
کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں
شدید بارشیں کے نیتجے میں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی،
کھڑے پانی سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔
آئی ایس
پی آر کے مطابق ریسکیو اینڈ ریلیف کوششوں میں فوجی دستوں کی سول انتظامیہ
کی فوری معاونت جاری ہے، فوجی دستوں نے پانی میں گھرے افراد کو محفوظ
مقامات تک منتقل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نشیبی علاقوں سے پانی
نکالنے کے عمل میں بھی سول انتظامیہ کی معاونت کی گئی، کوسٹل ہائی وے،
پسنی، سربندر، جیونی کے علاقوں میں متاثرین کو شیلٹر اور خوراک فراہم کی
گئی۔
صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے، بارشوں سے صوبے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
تفصیلات
کے مطابق بلوچستان کے 17 شہروں میں 24 گھنٹے کے دوران بارشوں کے اعداد و
شمار جاری کر دیے گئے، 17 شہروں میں 445 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ
موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح 8 بجے تک پسنی میں سب سے زیادہ 115 ملی میٹر
بارش ریکارڈ کی گئی، گوادر میں 64، اوماڑہ میں 60، خضدار میں 42، پنجگور
میں 29، جیوانی میں 27 اور تربت میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ
موسمیات کے مطابق لسبیلہ اور پشین میں 21، 21، کوئٹہ میں 18، قلات میں 18،
زیارت میں 9، مسلم باغ میں 8 جبکہ بارکھان اور کوہلو میں 4 ملی میٹر بارش
ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح سبی میں 3 اور لورالائی میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یاد
رہے کہ موسلا دھار بارشوں سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں سیلابی صورتحال
ہے جس کے باعث سیاح اور مقامی آبادی شدید مشکلات میں پھنس گئے، گزشتہ روز
مختلف علاقوں میں پھنسے سیاحوں اور گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا
گیا۔
کوسٹل ہائی وے پسنی، سور بندر، نگور اور جیوانی میں ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا اور اس دوران خوراک کے ساتھ رہائش بھی فراہم کی گئی۔