لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں اومی کورون کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
لاہور
میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 170 ہوگئی جبکہ اب تک پنجاب بھر میں اومی
کرون کے 177 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف اسلام آباد میں اومی کرون کے
کیسز کی تعداد 141 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں
مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کراچی میں بھی مزید 23 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری
جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق
کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار
950 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 98 ہزار
763 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 898 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب
میں 4 لاکھ 45 ہزار 940، سندھ میں 4 لاکھ 83 ہزار 648، خیبر پختونخوا میں
ایک لاکھ 81 ہزار 537، بلوچستان میں 33 ہزار 653، گلگت بلتستان میں 10 ہزار
429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 880 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 676
کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 36 لاکھ 8 ہزار 645 افراد
کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 673 نئے ٹیسٹ کئے گئے،
اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 600 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 652 مریضوں کی حالت
تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جس
کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 950 ہوگئی۔ پنجاب میں 13
ہزار 76، سندھ میں 7 ہزار 675، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 935، اسلام آباد
میں 967، بلوچستان میں 365، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746
مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے
کہ واضح نشانات سامنے آئےہیں کہ کورونا کی نئی لہرشروع ہو گئی ہے، پاکستان
میں اومی کرون کے 60 فیصد کیسز کراچی اور لاہور سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔
اسلام
آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا
میں اومی کرون کیسز کا 400 فیصد اضافہ ہوا، امریکا اور برطانیہ میں مکمل
طور پر ویکسی نیشن کرانے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، ویکسین کرانے والے
افراد کو ویکسین نہ کرانے والے افراد کی نسبتاً اومی کرون کا کم خطرہ درپیش
ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار
کریں،رش والی جگہوں پر جانےسے گریزکریں، اومی کرون تیزی سے پھیلتا ہے لیکن
پہلے والی اقسام جتنا مہلک نہیں۔