کراچی میں تیز بارش کے باوجود سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے جس کا آج چھٹا روز شروع ہوگیا ہے۔
کراچی میں تیز بارش کے باوجود سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے جس کا آج چھٹا روز شروع ہوگیا ہے۔
تیز
بارش کے دوران بھی دھرنے میں شرکاء موجود ہیں جو سردی سے بچنے کیلئے آگ
جلا کر بیٹھے ہیں، قالین اور دریاں گیلی ہونے کے باعث شرکاء کیلئے تخت کا
اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کے شرکاء کی تواضع گرم انڈوں، قہوہ، چائے اور سوپ سے کی جارہی ہے۔
دھرنے
کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن
کا کہنا تھا کہ ماضی میں جن لوگوں کو اس شہر کی حکمرانی ملی انہوں نے اس کا
سودا کیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ سخت موسم اور سردی کی
راتوں میں یہاں بیٹھ کر سندھ کے عوام کی نمائندگی کی ہے، آئین کے خلاف
اکثریت کی بنیاد پر قانون سازی کالا قانون ہی کہلائے گا۔
امیرِ جماعتِ
اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ دھرنےمیں سخت سردی کےدوران لوگوں نے
شرکت کی، آپ غلط بیانی سےحقائق کوبدل نہیں سکتے،6دن ہوگئےسندھ حکومت کےکان
پرجوں تک نہیں رینگی، اب سندھ حکومت پریشان ہے کہ کیاکرے،حکومت نےتمام
اداروں پرقبضہ کررکھاہے،دھرناکسی شخصیت یاپارٹی پروجیکشن کیلئےنہیں۔