مہاجر قومی موومنٹ کے وفد کی فاروق ستار سے ملاقات ، آفاق احمد کا فاروق ستار کا نام پیغام ،
مہاجر
قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے سابق سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق
ستار کے گھر پر ان سے ملاقات کی اور آفاق احمد کا پیغام بھی پہنچایا۔
مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کا وفد، تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پی آئی بی کالونی پہنچا۔
وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات میں ایم کیوایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات
کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بحالی کمیٹی رہنما شاہد پاشا کا کہنا تھا کہ
آفاق احمد نے مہاجروں کے اتحاد کی بات کی ہے جس کا فاروق ستار نے خیرمقدم
کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلد اس موضوع پر دیگر دھڑوں سے بھی بات چیت کے دائرہ کار کو آگے بڑھایا جائے گا۔
اس
موقع پر فاروق ستارنے کہاکہ پاکستان کے 98 فیصد مظلوم اور بے بس عوام میں
اگر کوئی طبقہ سب سے زیادہ مظلوم یا مظلوم ترین ہے، سب سے زیادہ ستایا ہوا
ہے، یا دیوار سے لگایا ہوا ہے، تو وہ پاکستان بنانے والے اور انکی موجودہ
نسل ہے، ہم سب کو ایک وسیع تر مفاہمت، اور وسیع البنیاد، اشتراک عمل، قائم
کرنا ہوگا، تمام مظلوموں اور بالخصوص مہاجروں کو مایوسی سے نکال کر امید کی
طرف لانا ہوگا، اور سندھ کے شہروں بالخصوص کراچی کو کثیرالجہتی بحران اور
مسائل کے انبار سے نکالنے کے لئے ایک اجتماعی سوچ، اجتماعی دانش، اور
اجتماعی فیصلے کرنے ہوں گے، اور اجتماعی ذمہ داری کو محسوس کرنا ہوگا