بلوچستان کے مکران ڈویژن میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ گوادر میں سیلابی صورتحال سے زندگی مفلوج ہوگئی۔
ضلع
گوادر، کیچ اور پسنی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سیکڑوں گھروں کو نقصان
پہنچا، گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کام
شروع کر دیا گیا، نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے سروے ابھی جاری ہے۔ کمبل،
خیمے، سلنڈر، ادویات، کھانے اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل بھی شوع کر دی
گئی ہے۔ امدادی کاموں کی نگرانی کے لئے پی ڈٰ ی ایم نے کنٹرول روم قائم کر
دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آنے والے دنوں میں مزید بارش اور
برفباری کی پیش نظر قومی اور رابطہ سڑکوں پر کسی بھی ہنگامی صورت حال میں
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور
این ایچ اے نے بھاری مشنیری پہنچا دی ہے۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک
کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی
ہے، جس کے بعد شہر میں سردی میں اضافے کا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات
کے مطابق کراچی شہر میں آج شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا
امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔
محکمۂ
موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ
مزید شدت کے ساتھ بلوچستان میں داخل ہو رہا ہے، جس کی وجہ سےکراچی میں مطلع
مکمل ابر آلود ہے، جبکہ آج دن میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان
ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت شہرِ قائد میں شام یا رات میں
معتدل بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بارش سے قبل تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
سردار
سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں 8 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے
کا امکان ہے، جبکہ مغربی ہواؤں کا اگلا سلسلہ 16 یا 17 جنوری کو بلوچستان
پر پھر اثرانداز ہو سکتا ہے۔