ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے
ملک بھر
میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ایک روز کے دوران کرونا
وائرس کے 1200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک بھر میں مجموعی کیسز
کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ
آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید
6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28
ہزار 961 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
کرونا وائرس کے 12 سو 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی
کیسز کی تعداد 13 لاکھ 1 ہزار 141 ہوگئی۔
ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 86 ہوچکی ہے۔
این
سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 51 ہزار 145
ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 37 لاکھ 6 ہزار 375 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے
ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں
کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں
میں کرونا وائرس کے 609 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
ملک میں اب تک 9
کروڑ 91 لاکھ 44 ہزار 159 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 7 کروڑ 34 لاکھ
84 ہزار 322 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
اومیکرون کے باعث کورونا وائرس کی پانچویں لہر سے سب سے زیادہ ملک کا معاشی حب کراچی متاثر ہے جہاں گزشتہ روز 650 کیسز سامنے آئے۔
کراچی میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح بڑھ کر 10.25 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔