Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 11, 2022 05:06 pm views : 252

Islamabad - There is hope for the return of Rs 18 billion sunk in the corrupt currency of Pakistanis
  • Urdu

پاکستانیوں کے کرپٹو کرنسی میں ڈوبے ہوئے 18 ارب روپے کی واپسی کی امید پیدا ہو گئی۔

پاکستانیوں کے کرپٹو کرنسی میں ڈوبے ہوئے 18 ارب روپے کی واپسی کی امید پیدا ہو گئی۔بائینانس نے کرپٹو کرنسی کے 2 ماہر تفتیش میں تعاون کے لیے نامزد کر دیے۔
بائینانس کی جانب سے نامزد کیے گئے دونوں ماہر امریکی محکمۂ خزانہ کے سابق ملازم ہیں۔
ایف آئی اے کے ہیڈ آف سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کہ بائینانس کے امریکی ماہرین مالی جرائم کی تحقیقات کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بائینانس کی جانب سے ایف آئی اے سے پہلا رابطہ فون پر کیا گیا، بعد میں بائینانس کی جانب سے باقاعدہ طور پر ای میل بھی موصول ہوئی ہے۔
عمران ریاض نے یہ بھی بتایا کہ بائینانس کے مطابق فراڈ کی تحقیقات میں ایف آئی اے سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ دنوں کرپٹو کرنسی میں 18 ارب سے زائد کے فراڈ کے حوالے سے عالمی کرپٹو ایکسچینج بائینانس کو نوٹس جاری کیا تھا۔
ایف آئی اے کے ہیڈ آف سائبر کرائم عمران ریاض نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ پاکستان میں 11 موبائل فون ایپلیکشنز بائینانس سے رجسٹرڈ تھیں جن کے ذریعے فراڈ ہوا، 11 موبائل فون ایپلیکیشنز دسمبر میں اچانک بند ہو گئیں، جن پر ہزاروں پاکستانی رجسٹرڈ تھے، ان ہزاروں پاکستانیوں نے ان ایپلی کیشنز پر اربوں روپے لگا رکھے تھے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ایپلی کیشنز کے ذریعے ابتداء میں ورچوئل کرنسیز میں کاروبار کی سہولت دی جاتی تھی، بٹ کوائن، ایتھرام، ڈوج کوائن وغیرہ میں سرمایہ کاری بائینانس کے ذریعے ظاہر کی جاتی تھی، ایپلی کیشنز کے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر ماہرین کرپٹو کرنسی پر جوا بھی کھلاتے تھے، ایک ایپلی کیشن پر 5 سے 30 ہزار کسٹمر اور سرمایہ کاری 100 سے 80 ہزار ڈالرز تھی، ایپلی کیشنز کے ذریعے عوام کو مزید افراد کو لانے پر بھاری منافع کا لالچ دیا جاتا تھا۔
ہیڈ آف سائبر کرائم عمران ریاض نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے کو بائینانس کے 26 مشتبہ بلاک چین والٹ ملے جن پر رقوم ٹرانسفر ہوئیں، بائینانس سے ان بلاک چین والٹس کی تفصیلات مانگی گئیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ایف آئی اے پاکستان سے بائنانس کے ذریعے ہونے والی ٹرانزیکشن کی چھان بین کر رہی ہے، بائنانس ٹیرر فائنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے لیے آسان راستہ ہے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved