سانحہ
مری کے دوران بھوربن روڈ پر بیلچوں سے برف پھینک کر سیاحوں کی گاڑیاں
مصنوعی پھسلن میں پھنسا کر پیسے بٹورنے والا ملزم ثاقب عباسی راولپنڈی
پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سانحہ
مری کے دوران بھوربن روڈ پر بیلچوں سے برف پھینک کر سیاحوں کی گاڑیاں
مصنوعی پھسلن میں پھنسا کر پیسے بٹورنے والا ملزم ثاقب عباسی راولپنڈی
پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق مری میں سڑک پر برف پھینک
کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم بٹورنے والا ملزم ثاقب عباسی گرفتار کرلیا
ہے، ملزم ثاقب عباسی کے زیرِ استعمال جیپ بھی قبضہ پولیس میں لے لی ہے۔
پولیس
کا کہنا ہے کہ ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا اور جب کسی
سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو جیپ سے ٹوہ کر کے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا
تھا، سیاحوں کی شکایات سامنے آنے پر سی پی او ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے
ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
سی پی او ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ
ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، سیاحوں
کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔
سانحہ مری کے بعد سیاحوں سے ناجائز منافع کمانے والے ہوٹلوں کیخلاف پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
حکام
کے مطابق چند دنوں قبل پیش آئے سانحہ مری کے بعد ناجائز منافع خوروں
کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں کو سیل کرنا
شروع کردیا ہے۔
مری کے ہوٹلوں میں سیاحوں سے اوور چارجنگ کی شکایات پر اب تک 15 ہوٹلز سیل کیے جاچکے ہیں۔
ہوٹلوں
کی جانب سے اوور چارجنگ کی شکایات سوشل میڈیا اور مری کنٹرول روم میں وصول
ہوئیں تھیں جن کے خلاف انتطامیہ نے سخت ایکشن لیا اور ابوظہبی روڈ، گلڈنہ
روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ اور بنک روڈ پر واقع پندرہ مختلف ہوٹلز کو سیل
کردیا گیا۔