پاکستان
کے بڑے شہروں میں اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا ہے
پاکستان کے بڑے شہروں میں اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا ہے ، پنجاب میں اومیکرون کے نئے کیسز سامنے آگئے ، 24گھنٹے کے دوران لاہورمیں اومی کرون کے43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد شہر میں اومیکرون کے کیسزکی تعداد 351 ہوگئی۔
شہر قائد میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ، ماہرین کا کہنا ہے کہ رپورٹ ہونیوالے کیسزمیں سے 95 فیصد اومیکرون کے ہیں، شہری احتیاط کریں۔
ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹے میں کورونا وائرس کےمزید5مریض انتقال کرگئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28ہزار992 تک جاپہنچی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید5مریض انتقال کرگئے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والےافراد کی تعداد28ہزار992ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ24گھنٹےمیں49ہزار270کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران مزید301افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کورونا کےٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح6.12فیصد تک ہو گئی ہے، کوروناکے651مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے 2ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ویکسین کی ایک ڈوز لینے والے افراد کی تعداد بھی 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔