Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 14, 2022 04:06 pm views : 248

Islamabad - The government should try any method to send home, Maryam Nawaz
  • Urdu

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کےلیے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کےلیے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے۔
بلال یاسین کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مری کا واقعہ پوری دنیا کے سامنے ہے، وہاں لوگ برف سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے مرے ہیں، شدید سردی میں خاندانوں کے خاندان مرتے رہے اور یہ بنی گالہ اور وزیراعلی ہاوس میں ہیٹر جلا کر سوتے رہے، وہاں لوگ 36 گھنٹوں تک مدد کے لئے پکارتے رہے لیکن کوئی ان کی مدد کو نہیں آیا، عوام کو سب پتہ ہے کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب سیاسی جماعتوں کا ہی نہیں بلکہ عوام کا بیانیہ بن گیا ہے، اب تو سیاسی جماعتوں کو عوام کے کہنے پر چلنا ہوگا، اس حکومت کی نااہلی نالائقی ساری دنیا کے سامنے ہے، عوام عذاب میں عوام مبتلا ہیں، پہلے مجھے لگتا تھا کہ اس حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، لیکن اب کہتی ہوں کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے۔
نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ بلال یاسین کے ساتھ میں نے اپنے والد اور والدہ دونوں کی انتخابی مہم کے دوران کام کیا ہے، انہوں نے نواز شریف کا ساتھ وفاداری سے نبھا کر بہت سے لوگوں کے لئے مثال قائم کی ہے،  یہ پارٹی کے لئے دن رات کام کرنے والے ورکر ہیں، ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جنہوں نے وفاداری سے نوازشریف کا ساتھ نبھایا، بلال یاسین پر حملے میں ملوث افراد کے حوالے سے اب کوئی بھی بات چھپی ہوئی نہیں رہ گئی ہے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved