پاکستان
میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 4 ہزار 286 نئے کیسز رپورٹ
ہوئے جو کہ گزشتہ روز کے 3 ہزار 571 کیسز سے 20 فیصد زیادہ ہیں۔
پاکستان
میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 4 ہزار 286 نئے کیسز رپورٹ
ہوئے جو کہ گزشتہ روز کے 3 ہزار 571 کیسز سے 20 فیصد زیادہ ہیں۔
آج
ریکارڈ کیے گئے کیسز کی تعداد 28 اگست کے بعد ایک روز میں سامنے آنے والے
سب سے زیادہ ہے جب 4 ہزار 467 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔
ملک میں عالمی وبا کے مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد ہوچکی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 ہوگئی۔
گزشتہ
24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں مزید 4 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر
زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار
3 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے مزید 2 ہزار 598 افراد صحتیاب بھی
ہوئے جس کے بعد شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 26 ہزار 305
ہوگئی۔
ملک میں کورونا سے متاثر ہو کر تشویشناک حال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 709 ہوگئی ہے۔
کراچی
میں بھی کورونا کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ گزشتہ چوبیس
گھنٹوں کے دوران 35.3 فیصد تک جاپہنچی ہے جو ایک روز میں 6.5 فیصد کا اضافہ
ظاہر کرتی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی میں کرونا کی شرح
35.30 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ حیدرآباد میں کرونا کیسز کی شرح 5.12 فیصد،
گلگت میں 4.08 فیصد، مظفرآباد میں 11.90 اور میرپور میں 2.17 فیصد ریکارڈ
کی گئی۔