کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا کے وار تیزی سے جاری ہے، سندھ حکومت کے وزرا سمیت کئی اہم شخصیات بھی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
تفصیلات
کے مطابق پاکستان بھر میں اومیکرون کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے ، صوبہ پنجاب
میں 24 گھنٹے میں مزید49امی کرون کے کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے 37 کا
تعلق لاہور سے ہے، نئے کیسز کے بعد پنجاب میں اومیکرون کے کیسز کی
تعداد511ہو گئی۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا کے وار تیزی سے جاری ہے، سندھ حکومت کے وزرا سمیت کئی اہم شخصیات بھی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
دوسری
جانب مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی نے کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
ہیں، سکھر میں اثاثہ جات سے متعلق ہونے والی سماعت کے موقع پر ان کے وکیل
نے احتساب عدالت کو آگاہ کیا کہ میرے موکل کی کرونا وائرس رپورٹ مثبت آئی
ہے، جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، جس پر عدالت نے کارروائی
ملتوی کردی۔
ادھر حیدرآباد کے ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو کی بھی کرونا
رپورٹ مثبت آگئی ہے، کرونا وائرس کی رپورٹ آنے پر صوبائی وزیر، معاون خصوصی
اور ڈی سی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 809 ٹیسٹ کیے گئے جن میں
سے 4340 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے
مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 8.71 فیصد
ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 781 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔