وزیراعظم
عمران خان کا کہنا ہے کہ حضورﷺ نے ریاست مدینہ کے اصول وضع کرکے تمام
تہذیبوں کی بنیاد رکھی، بطور قوم اور ریاست ان اصولوں پر عمل کرنے کیلئے
بھرپورکوشش کرنا ہے۔
وزیراعظم
عمران خان کا کہنا ہے کہ حضورﷺ نے ریاست مدینہ کے اصول وضع کرکے تمام
تہذیبوں کی بنیاد رکھی، بطور قوم اور ریاست ان اصولوں پر عمل کرنے کیلئے
بھرپورکوشش کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضورﷺنے ریاست مدینہ کے
رہنمااصول وضع کئے، حضورﷺنے اصول وضع کرکے تمام تہذیبوں کی بنیاد رکھی،
پاکستان میں آج ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے اور بطورقوم،ریاست ان
اصولوں پر عمل کرنے کیلئے بھرپورکوشش کرنا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم
عمران خان نے احساس پروگرام، صحت کارڈ منصوبہ اور قومی رحمت اللعالمین
اتھارٹی (این آر اے) کا قیام پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرح کی ریاست بنانے
کے لیے اپنی حکومت کے سب سے بڑے اقدامات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون
کی عمل داری کی جدوجہد سب سے فوری چیلنج ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار مختلف اخبارات کے لیے لکھے گئے اپنے ایک آرٹیکل میں کیا ہے۔
اسپرٹ
آف ریاست مدینہ: ٹرانسفارمنگ پاکستان‘ کے عنوان سے مضمون جو وزیر اعظم
آفس کی جانب سے این آر اے اور سماجی فلاحی پروگرامز کے اجرا کی اہمیت کو
نمایاں کرنے کے لیے میڈیا کو جاری کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان کی
جانب سے یہ مضمون، جس کا بیشتر حصہ ان کی مختلف مواقع پر کی گئی تقاریر پر
مشتمل ہے، ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت کو غیر مثالی مہنگائی کی
وجہ سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔
اپنے مضمون میں انہوں نے لکھا کہ اپنے
نظریات کی روشنی میں ہم نے کچھ بڑے اقدامات کے ساتھ فلاحی ریاست کی طرف سفر
کا آغاز کردیا ہے، انتہائی مشکل مالی معاملات کے باوجود ہم نے پیسے کا
غیر مثالی حصہ احساس پروگرام جو سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کےلیے شروع
کیا گیا ایسے پروگراموں کے لیے مختص کیا ہے۔