Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 17, 2022 03:24 pm views : 237

Karachi - Another cold spell is likely to hit Karachi, with temperatures likely to reach single digits again on January 22 and 23
  • Urdu

کراچی میں سردی کے ایک اور اسپیل کے آنے کا امکان پیدا ہوگیا، 22 اور 23 جنوری کو درجۂ حرارت ایک بار پھر سے سنگل ڈجٹ میں جاسکتا ہے۔

کراچی میں سردی کے ایک اور اسپیل کے آنے کا امکان پیدا ہوگیا، 22 اور 23 جنوری کو درجۂ حرارت ایک بار پھر سے سنگل ڈجٹ میں جاسکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، 21 اور 22 جنوری کو سکھر اور لاڑکانہ میں بارش ہوسکتی ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں بارش کا امکان فی الحال نہیں ہے تاہم 22 اور 23 جنوری کو شہر قائد کا درجہ حرارت ایک بار پھر سے سنگل ڈجٹ میں جاسکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری کا امکان ہے مگر یہ حالیہ برفباری جیسی نہیں ہوگی، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بھی برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نےبتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ افغانستان اور ایران میں موجود ہے اور یہ ایران کے راستے کل بلوچستان میں داخل ہوگا، سلسلے کا پھیلاؤ شمالی بلوچستان تک آنے کے باعث گزشتہ رات کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق کل یہ سلسلہ شمالی و وسطی بلوچستان میں بارش و برفباری کا باعث بنے گا،20 جنوری تک یہ سلسلہ ملک کے شمالی حصے پر بھی اثرانداز ہوگا۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں اس سلسلے کے باعث سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، اس دوران کم سے کم درجہ 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
22 جنوری کو مغربی ہوائیں بلوچستان اور جنوبی پنجاب نکل جائیں گی،جس سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہےاور جنوری کے اختتام تک شہر میں سردی رہے گی۔
دوسری جانب شمال مغربی بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، وادیٔ زیارت اور کان مہتر زئی میں برفباری ہوئی ہے جبکہ پشین، خانوزئی، مسلم باغ اور سرانان میں بارش ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ چمن اور گردو نواح میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی فراہمی میں خلل پیدا ہوا ہے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved