پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز کی دوسری بلند ترین تعداد رپورٹ
پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد انتیس ہزار بیالیس تک جاپہنچی ہے۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو
شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں58ہزار943 کورونا ٹیسٹ
کیے گئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹےمیں مزید6،808افرادمیں
کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 93 ہزار81
ہوگئی ہے۔
ایک دن میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح11.55فیصد رہی جبکہ کوروناکے918مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔
یاد
رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں کورونا کے وار جاری ہیں تاہم گزشتہ 24
گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی
گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 41.06فیصد ریکارڈ ہوئی۔