Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 21, 2022 04:08 pm views : 304

Karachi - Heavy snowfall forecast in Murree, alert issued New cold wave in Karachi from tomorrow
  • Urdu

مری میں شدید برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری کراچی میں کل سے سردی کی نئی لہر ، درجہ حرارت 8 ڈگری تک گرنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے جمعے کی رات سے پیر کی صبح تک مری میں شدید برفباری کی پیشگوئی کردی ہے، ضلعی پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری الرٹ جاری کرکے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
سی ٹی او راولپنڈی وسیم ریاض کا کہنا ہے کہ مری میں 8 ہزارسے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،شام 5 سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے مری میں داخلے پر پابندی ہوگی،مری کے داخلی راستوں پرخصوصی چیکنگ پکٹس قائم کی گئی ہیں۔
سی ٹی او نے بتایا کہ مکینیکلی فٹ گاڑی اور لائسنس ہولڈر ڈرائیورز کو ہی مری جانے کی اجازت ہوگی،جبکہ مری آنے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھیں، گاڑی میں اضافی گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں۔
سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ گاڑی میں ہیٹرکے استعمال اور شیشوں کو مکمل بند کرنے سے کاربن مونو آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے، دوران برفباری گاڑی خراب ہونے یا برف میں پھنسنے پر گاڑی میں رات گزارنے سے اجتناب کریں۔
اس کے علاوہ دوران برفباری سلپری روڈ ہونے کے باعث گاڑیوں کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں، برف ہٹانے والی مشینوں کو فوری راستہ دیں۔
وسیم ریاض نے کہا کہ مری میں تقریباً 3500 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے،برفباری کے دوران روڈ کے سائیڈ پر گاڑی کھڑی کرنے سے گریز کریں،تنگ روڈ پر گاڑی کھڑی کرکے سیلفیاں بنانے سے گریز کیا جائے جبکہ سیاح ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر اپنی گاڑی میں مکمل ٹول کٹ رکھیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعے سے سردی کی نئی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا لہر میں درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک گرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں جمعے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا ، سردی کی اس لہر میں درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک گرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کل سے شروع ہونیوالی سردی کی لہر 7 دن برقرار رہنے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا آج دن میں موسم خشک اور رات میں سردرہے گا تاہم دن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا دن میں ہوا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جبکہ کل سے شہر میں مزید تیز ہوائیں چلیں گی ، ہوا کی رفتار میں اضافے سے سردی کی شدت بڑھے گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاورسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved