ملک بھر
میں کرونا وائرس کیسز میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا،
ملک بھر
میں کرونا وائرس کیسز میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا، ایک روز کے دوران کرونا
وائرس کے 7 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 12
فیصد سے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا
کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 23 افراد جاں بحق
ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 65 ہوگئی۔
این
سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 7 ہزار
678 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ
53 ہزار 479 ہوگئی۔
کورونا کراچی کو ٹارگٹ کرنے لگا، مثبت کیسز کی شرح
46 اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد تک پہنچ گئی، اسلام آباد میں شرح 18 اعشاریہ نو
ایک، حیدرآباد میں 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں کیسز کی شرح میں
تشویشناک حد تک اضافہ ، شہرقائدمیں مثبت کیسز کی شرح چھیالیس اعشاریہ پانچ
آٹھ فیصد تک پہنچ گئی۔ حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ریکارڈ کی
گئی۔ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں تین ہزار 739کیسز رپورٹ ہوئے، موذی وبا
کا شکار سترہ مریض جان کی بازی ہار گئے۔
ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 479 ہوچکی ہے۔
این
سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 59 ہزار 343
ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 44 لاکھ 15 ہزار 716 کووڈ 19 ٹیسٹ
ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں
کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں
میں کرونا وائرس کے 961 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
ملک میں اب تک 10
کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 552 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 7 کروڑ 88 لاکھ
60 ہزار 543 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔