Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 22, 2022 06:04 pm views : 246

Karachi - The feud between Nadia Khan and Sharmila Farooqi intensified with each passing day
  • Urdu

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ بنائی گئی مکمل ویڈیو شیئر کردی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ بنائی گئی مکمل ویڈیو شیئر کردی۔
نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کا تنازع ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کررہا ہے، پی پی رہنما نے جہاں میزبان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے تو وہیں نادیہ خان خود کو بےقصور ثابت کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی نظر آرہی ہیں۔
اب نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی وہ مکمل ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں انیسہ فاروقی سے اُن کے میک اپ اور ملبوسات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نادیہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سب ٹائٹلز کے ساتھ مکمل ویڈیو ہے جس میں کوئی ایڈیٹنگ نہیں کی گئی ہے۔‘
اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا آپ پوری ویڈیو میں ایک بھی غیراخلاقی یا نامناسب لفظ تلاش کر سکتے ہیں؟‘
اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے موقع پر نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کے ساتھ ویڈیو بنائی جس میں وہ رکن سندھ اسمبلی کی والدہ سے ٹرولنگ کرنے کے انداز میں سوالات کر رہی تھیں۔
نادیہ خان نے انیسہ فاروقی سے پوچھا تھا کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اور ان کے ملبوسات کس کی پسند ہوتے ہیں۔ جس پر انیسہ فاروقی نے اپنی بیٹی شرمیلا فاروقی کا نام لیا تھا۔
شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ اس سوالات و جوابات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد نادیہ خان پر تنقید کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
دوسری جانب شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کی جانب سے والدہ انیسہ فاروقی کی ٹرولنگ کرنے پر سائبر کرائم کے دفتر میں شکایت درج کروا دی۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved