Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 22, 2022 06:12 pm views : 458

Karachi - In the last fourteen years, the PPP has devastated Sindh and Karachi,Khalid Maqbool Siddiqui
  • Urdu

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے چودہ سالوں میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو تباہ برباد کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے چودہ سالوں میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو تباہ برباد کر دیا ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ کئی سال سے پاکستان کے تمام اداروں کو یہ بتاتے رہے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے پاکستان کو دولخت کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹنڈوآلہ یار میں احتجاج کرنے والی ہماری ماؤں اور بہنوں پر لاٹھی چارج کیا جارہا ہے، کل ہمارے کارکن کو کھلے عام جدید اسلحے سے فائرنگ کر کے کورٹ کے باہر قتل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کو ان قوم پرستوں کی جانب سے حالت جنگ میں رکھا گیا ہے، کیا پاکستان کے ان بیٹوں کو آہ بکاہ کی بھی اجازت نہیں ہے، کیا ان خواتین اور بچوں کو اپنے پیارے کا غم منانے کی بھی اجازت نہیں ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ کل پوری رات ہمارے لوگوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کی جاتی رہیں، قتل بھی ہمیں کیا جارہا ہے اور گرفتار بھی ہم ہو رہے ہیں، کل پیپلز پارٹی کے لوگوں نے وہاں جلاو گھیراؤ کر کے ایف آئی آر ہم پر درج کروائی۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل جن دہشت گردوں نے قتل کیا ان کے گھروں پر کتنے چھاپے مارے گئے، کل احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا ملٹری ونگ سندھ پولیس ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سانحہ ہوچکا اب صرف اسکا انکشاف باقی ہے، سندھ حکومت ان تمام دہشت گردیوں میں معاون اور مددگار ہے، تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اسکی حب الوطنی پر بار بار سوالیہ نشان لگتا رہا ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ کہ شہری علاقوں پر بار بار ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے گئے، پچھلے چودہ سالوں میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو تباہ برباد کر دیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ کس قومی مفاد میں پیپلز پارٹی کو لوٹ مار اور تباہی و بربادی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved