شاہ رخ ، بلال کے بعد ایک اور نوجوان ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بن گیا
تفصیلات
کے مطابق کراچی جرائم کا جنگل بن چکا ہے، ایک مہینے میں ڈاکووں نے تین
نوجوانوں کی جان لے لی مگر انتظامیہ پر کوئی اثر ہوا نہ ہی پولیس ایکشن
لینے کے لئے تیار ہے۔
شاہ رخ ، بلال کئے بعد سیف الرحمان ڈاکووں کی گولی
کا نشانہ بن گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں
سولہ جنوری کی شب دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی ہوا تھا لیکن آج
زخمی22سالہ سیف الرحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دکان میں
ڈکیتی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے ، جس میں
دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار2 ملزمان کودکان میں داخل ہوتے ہیں ۔
فوٹیج
کے مطابق مسلح ملزمان دکان میں 6افراد کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ مار
کرتے ہیں لوٹ مار کے دوران مسلح ملزمان دکان میں موجود افراد کو پتھر بھی
مارتے ہیں، اس دوران سیف الرحمن مزاحمت کرتا اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش
کرتا ہے۔
جس کے بعد مسلح ملزمان فائرنگ کر کے نوجوان سیف الرحمن کو زخمی
کرکے فرار ہو جاتےہیں، مسلح ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے کیپ اور چہرے پر
ماسک پہنے ہوئے تھے۔