Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 25, 2022 11:34 am views : 242

Islamabad - Bismillah named captain for Women's World Cup
  • Urdu

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022کے لیے پاکستان کی 15رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022کے لیے پاکستان کی 15رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
سینئر بیٹر بسمہ معروف کی دو سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوگئی،وہ ورلڈکپ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی،ندا ڈار کو عالمی مقابلے کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ناہیدہ خان اور غلام فاطمہ کی بھی قومی اسکواڈ میں واپسی  ہوگئی،کائنات امتیاز اور سعدیہ اقبال انجریز کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکیں،اعلان کردہ اسکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور،عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ،جویریہ خان،منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر) شامل ہیں،ارم جاوید، طوبہٰ حسن اور وکٹ کیپر نجیہ علوی ٹریولنگ ریزرو کی حیثیت سے اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گی۔
عائشہ جلیل ٹیم منیجر، ڈیوڈ ہیمپ ہیڈ کوچ، ارشد خان اور کامران حسین اسسٹنٹ کوچ، صبور احمد بطور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ  ہوں گے،زبیر احمد ویڈیو اینالسٹ، احسن افتخار ناگی میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ منیجراور رفعت گل فزیو تھراپسٹ کی حیثیت سے بھی اسپورٹ اسٹاف کا حصہ ہوں گی۔
چیف ویمن سلیکٹر  اسماویہ اقبال نے اپنے معاونین سلیم جعفر اور توفیق عمرکے ہمراہ 19 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں قومی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں میگا ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دی۔
ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے کیمپ میں سات میچز پر مشتمل  سہ فریقی سیریز  کے انعقاد کو ایونٹ کے لیے بہترین تیاری قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان عالمی ویمنز کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا، بسمعہ معروف اور جوریہ خان نے بھی اس حوالے سے مثبت نتائج کی توقعات ظاہر کی ہیں۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ویمن ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ کے لیے قومی تربیتی کیمپ متعدد مرتبہ موخر ہوا تھا جبکہ طلب کردہ 18 کھلاڑیوں میں سے 6 کورونا کی مریض نکلی تھیں۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved