Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 25, 2022 05:02 pm views : 237

Islamabad - The report of the international organization is an indictment. Corrupt rulers should resign, Shahbaz Sharif
  • Urdu

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرشہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے کی رپورٹ فرد جرم ہے کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرشہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے کی رپورٹ فرد جرم ہے کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں۔
شہباز شریف کا بیان میں کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے مسلسل دوسری بارگواہی دی ہے کہ عمران نیازی حکومت کرپٹ اورچورہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ فردجرم ہے کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں ملک ان کی لوٹ مارکا متحمل نہیں ہوسکتا۔
شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کی وزارت اعظمیٰ میں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ دنیا کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم چورہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کی 16 درجے تنزلی افسوسناک ہے۔ عالمی سطح پرملک کی بدنامی کا دکھ ہے۔ آٹا،چینی، بجلی، دواؤں، یوریا اورایل این جی سمیت ہرشعبے میں کرپشن ہوگی توپاکستان کرپشن انڈیکس میں 124 سے 140 پرکیوں نہیں جائے گا۔
‎کرپشن کرپشن کا شور مچانے والوں کی روز چوریاں پکڑی جا رہی ہیں۔ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو عالمی ادارے چور اور کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔
‎ای آئی یو کا پاکستان کے اسکورکو 40 فیصد اورورلڈ اکنامک فورم کا 5 فیصد اسکور کو کم کرنا پی ٹی آئی کی کرپشن پر فرد جرم ہے۔
 مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب کو چور کہنے والا خود چور نکلا ،   صادق اور امین سب سے زیادہ کرپٹ نکلے ، ملک میں مہنگائی اسی کرپشن کی وجہ سے ہے ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں میں آفس میں بیٹھ کر تماشے دیکھتا ہوں ، پاکستان میں پی ٹی آئی کی تین حکومتیں ہیں اور ملک میں کرپشن کی وجہ  یہی ہیں ۔ حکومتی کرپشن نے 152ویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر اسپین میں اپنی اہلیہ کی جائیداد کا بھی حساب دیں، اور ان سے ادویات، مالم جبہ جیسے اسکینڈل کا حساب کیوں نہیں لیا گیا، ان کیخلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کی جائیں۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved