خانپور ڈیم میں سیر پر آئے
اسکول کے بچوں کی کشتی الٹ گئی ، حادثے کے نتیجے میں ایک ٹیچر جاں بحق
ہوگئی جبکہ چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
انتظامیہ کی لاپرواہی اورغفلت سے خانپورڈیم میں ایک اور حادثہ پیش آیا ، جہاں سیر پر آئے اسکول کے بچوں کی کشتی الٹ گئی
خانپور
ڈیم میں سیر پر آئے اسکول کے بچوں کی کشتی الٹ گئی ، حادثے کے نتیجے میں
ایک ٹیچر جاں بحق ہوگئی جبکہ چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے
مطابق انتظامیہ کی لاپرواہی اورغفلت سے خانپورڈیم میں ایک اور حادثہ پیش
آیا ، جہاں سیر پر آئے اسکول کے بچوں کی کشتی الٹ گئی۔
کشتی میں
چارٹیچرز سمیت پنتیس بچے سوار تھے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بچوں
کو ریسکیو کر لیا گیا ہے تاہم ایک ٹیچر کی لاش نکال لی گئی۔
ریسکیوذرائع نے بتایا تمام بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں بچوں میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
نجی اسکول کے بچے پکنک ٹرپ پر آئے تھے، تاہم تاہم گنجائش سے زیادہ افراد بیٹھانے پر انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہ لیا۔