Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 26, 2022 11:20 am views : 237

Karachi - Karachi Kings cricket director Wasim Akram quarantines himself over corona epidemic
  • Urdu

 کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم نے کورونا وبا کا شکار ہونے پر خود کو قرنطینہ کر لیا۔

 کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم نے کورونا وبا کا شکار ہونے پر خود کو قرنطینہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کا کوویڈ مثبت ٹیسٹ عمان لیجنڈ لیگ سے واپسی پر ہوا، ان کو گزشتہ سال بھی ڈاکٹرز نے ذیابیطس کے باعث ہوٹل میں نہ رہنے کا مشورہ دیا تھا۔عمان لیجنڈ لیگ سے واپسی پر دو افراد کا کورونا پازیٹو آیا جن میں پشاور زلمی کے کامران اکمل بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب پی ایس ایل سیون کے لیے ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کا آغاز کردیا ہے ، پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
لاہور قلندر، پشاور زلمی، ملتان سلطان نے مکمل سکواڈ کے ساتھ فزیکل، بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کی نیشنل سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس جاری ہے، دونوں ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں سٹیڈیم پہنچایا گیا۔ پشاور زلمی کے مزید دو کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہو گئے، وہاب ریاض اور حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
دوسری جانب کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ ان کا کوویڈ مثبت ٹیسٹ عمان لیجنڈ لیگ سے واپسی پر ہوا۔ گزشتہ سال بھی ڈاکٹرز نے وسیم اکرم کو ذیابیطس کے باعث ہوٹل میں نہ رہنے کا مشورہ دیا تھا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہونا ہے، ایونٹ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔
پاکستان سپر لیگ 7 کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا جس پر شائقین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کے آفیشل ہینڈل کی جانب سے آفیشل ترانے کی ویڈیو کو سوشل پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا تو اسے دیکھنے اور سننے والوں کی بڑی تعداد کہیں اسے سراہتی اور کہیں مایوسی کا اظہار کرتی دکھائی دی۔
عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی پرفارمنس پر تبصرہ کرنے والوں کا موقف تھا کہ عاطف کو ریپر کے طور پر اور آئمہ کو ڈانسر کی حیثیت میں کم کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔
سوشل پلیٹ فارمز پر جہاں مختلف شائقین نے ’آگے دیکھ‘ کو پیش کرنے والے عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کو سراہا تو امید ظاہر کی کہ اسے سٹیڈیم میں سننا اور دیکھنا زیادہ اچھا لگے گا۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved