انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر مائیکل اوون پاکستان پہنچ گئے، دورے کے دوران وہ آرمی چیف سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر
اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ لیجنڈ فٹبال اسٹار
مائیکل اوون بطور کامیاب جوان فٹبال ایمبیسیڈر کام کریں گے، مائیکل اوون
نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں سے کہتا ہوں پیشہ ور فٹبالر بنیں ۔
عثمان
ڈار نے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو کھیلوں میں مواقع فراہم کرنا اولین
ترجیح ہے، کامیاب جوان 10 ریجن میں فٹبال کے ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیو کر رہے
ہیں،فروری کے پہلے ہفتے میں کراچی میں فٹبال کے ٹرائلز کیے جائیں گے۔
اس
موقع پر سابق برطانوی فٹبالر مائیکل اوون نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ،
ہاکی کےعلاوہ فٹبال میں بھی دلچسپی لی جاتی ہے، ٹرائل کے دوران کھلاڑیوں کے
معیار کو دیکھوں گا، پاکستانی نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ پیشہ ور فٹبالر
بنیں۔
انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر مائیکل اوون پاکستان پہنچ گئے، دورے کے دوران وہ آرمی چیف سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
انگلینڈ
بلکہ دنیا بھر میں مقبول ترین فٹبالرز میں سے ایک مائیکل اوون دورہ
پاکستان پر کراچی پہنچے ہیں، 26 جنوری کو مائیکل اوون شہر قائد میں این ای
ڈی فٹبال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
مایہ ناز غیر ملکی فٹبالر
مائیکل اوون کے دورہ پاکستان کے دوران فٹ بال کے شائقین کے گڑھ لیاری کا
دورہ بھی شامل ہیں جب کہ 27 جنوری کو پاکستان سپر لیگ سیز 7 کی افتتاحی
تقریب کو بھی رونق بخشیں گے۔
مائیکل اوون سنہ 2001 میں ورلڈ پلیئر آف دی
ایئر بھی رہے ہیں جب کہ مائیکل اوون 1998 میں بی بی سی کے اسپورٹس
پرسنیلٹی آف دی ایئر بھی رہے۔
مائیکل اوون صدر، وزیراعظم، گورنر سندھ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔
مائیکل
اوون کا دورہ پاکستان میں فٹبال کی مقبولیت اور بیش بہا ٹیلنٹ کا بھی مظہر
ہے، یہ دورہ فٹ بال کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشہور فٹبالر مائیکل اوون کے ساتھ غیر ملکی فٹبال کوچز بھی پاکستان آئے ہیں۔