Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 26, 2022 04:30 pm views : 240

Islamabad - Prime Minister Imran Khan has said that Pakistan's health card has gone one step ahead of the world's health system
  • Urdu

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا صحت کارڈ دنیا کے ہیلتھ سسٹم سے ایک قدم آگے نکل گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ منصوبے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، مجھے برطانیہ میں صحت انشورنس سسٹم نے متاثر کیاتھا لیکن ہمارا صحت کارڈ منصوبہ امیرملکوں سے بھی آگے نکل گیا ہے، کوئی بھی خاندان نہ صرف سرکاری بلکہ نجی اسپتالوں سے بھی علاج کراسکتا ہے، امیر ممالک میں ہیلتھ انشورنس کےلیے پریمیم دینا پڑتا ہے لیکن ہمارے ہاں ہر خاندان کو ہیلتھ کوریج ملے گی، ہم پوری دنیا کے لیے مثال بنیں گے، کہ اصل میں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے سربراہان مملکت یہ سمجھتے رہے کہ ملک میں پہلے خوشحالی آئے گی پھر ہم اسے فلاحی ریاست بنائیں گے، لیکن میں اس کے برعکس سمجھتا ہوں، ہم نے ملک کو فلاحی ریاست بنانے کی کبھی کوشش ہی نہیں کی، مدینے کی ریاست میں انسانیت اوراحساس تھا، ہیلتھ کارڈ کے بعد لوگوں کو تعلیم کے شعبے میں بھی سہولیات دیں گے، یونیورسٹیزاورکالجز میں رسول اللہ ﷺ کی سیرتِ پڑھایا جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں امیر غریب سب کے لیے سرکاری و نجی اسپتالو ں میں علاج کی سہولت ہوگی، ساڑھے 4ارب روپے ہیلتھ کارڈ پرلگائے جارہے ہیں، ایک وقت تھاسرکاری اسپتالوں کامعیار بہترین ہوتاتھا، پھر امیرطبقےنے علاج پرائیویٹ اسپتالوں سے کراناشروع کیاتو سرکاری کامعیار گرنے لگا، ملک میں غریب ٹھوکریں کھاتارہا اور امیر الگ نظام سے فائدہ اٹھاتارہا، ملک کا پیسہ لوٹنے والے اپنے ٹیسٹ بھی باہر کرواتے ہیں اور عوام کی کوئی فکر ہی نہیں ہوتی، باہر جاکر علاج کرانے والوں کو کیا علم غریبوں پر کیا گزرتی ہے، بیرون ملک علاج کے لیے باریوں کاانتظار ہوتا تھا، اگر آپ کے پاس پیسے نہیں تو علاج کی سہولت میسر نہیں آتی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدارکےخلاف پراپیگنڈا کیاگیا، ان کیخلاف جتنی مہم چلائی گئی میں نے کبھی نہیں دیکھی، جب سروے ہوا تو عثمان بزدار نمبر ون وزیراعلیٰ بن گئے، پچھلاچیف منسٹرٹوپیاں، ہیٹ پہن کر گھومتاتھا، کھانسی بھی آجاتی تو بیرون ملک علاج کیلئے چلے جاتے تھے، پورا خاندان باہر بیٹھا ہوتا ہے، انہیں کیا پتہ غریبوں پر کیا گزرتی ہے، غریب علاقوں میں لوگ اسپتال کے راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved