Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 27, 2022 05:05 pm views : 244

Islamabad - National Security Adviser Moeed Yousaf has said that Afghan soil is still being used against Pakistan
  • Urdu

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین اب بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین اب بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔
طالبان حکومت سے مکمل پُرامید نہیں ہیں افغانستان میں دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کام کر رہے ہیں کالعدم ٹی ٹی پی نے یک طرفہ طور پر سیز فائر معاہدہ ختم کیا ۔ جو ملک پر جنگ مسلط کرے گا ۔ اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
داخلی و خارجہ سیکیورٹی صورت حال پر مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ دی مشیر قومی سلامتی نے بتایا کہ طالبان کے حکومت میں آنے سے تمام مسائل کے مکمل حل کی امید نہیں لگانی چاہیے، افغانستان میں اب بھی دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کام کر رہے ہیں ، افغان سرزمین اب بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے.
کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق معید یوسف نے بتایا کہ ٹی ٹی پی نے یک طرفہ طور پر سیز فائر معاہدہ ختم کیا ۔ جو ملک پر جنگ مسلط کرے گا اس سے نمٹا جائے گا۔
معید یوسف نے کمیٹی کو قومی سلامتی پالیسی پر بھی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قومی سلامتی پالیسی پر سرتاج عزیز نے دو ہزار چودہ میں کام شروع کیا ۔ سات سال میں پالیسی تیار ہوئی پالیسی مشترکہ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی میں بھی پیش کی گئی ۔ پارلیمنٹ کی منظوری تک اسے فعال نہیں کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور عام آدمی کی معاشی سلامتی ۔ ملکی اقتصادی خود مختاری آزاد خارجہ پالیسی کے لیے قرضوں سے نجات اور مسئلہ کشمیر سلامتی پالیسی کے اہم اجزاء ہیں ۔ تاہم گورننس کو پالیسی کا حصہ نہیں بنایا گیا ۔ تعیلم کا فروغ فوڈ سیکیورٹی ۔ ہائبرڈ وار اور منظم جرائم کا خاتمہ بھی پالیسی کا حصہ ہیں. پالیسی پانچ سال کے لیے بنائی گئی ہے. کچھ اقدمات طویل مدتی اور کچھ قلیل مدتی ہیں ۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved