Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 02, 2022 04:06 pm views : 253

Islamabad - Justice Umar Ata Bandial was sworn in as the Chief Justice of Pakistan
  • Urdu

جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا۔ وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں شرکت کی۔ خیال رہے لاہور ہائی کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال 17 ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم کوہاٹ، راولپنڈی، پشاور اور لاہور کے مختلف سکولوں سےحاصل کی اور لاہور سے ہی بی اے کیا۔ امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات کی ڈگری اور اس کے بعد برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے لا اور لنکنز اِن لندن سے بیرسٹر ایٹ لا کی ڈگریاں حاصل کیں۔ 1983میں وہ لاہور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ کے طور پر داخل ہوئے تھے اور چند سال بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ کے طور پر لاہور میں وکالت شروع کی۔ اس دوران جسٹس عمر عطا بندیال زیادہ تر کمرشل، بینکنگ، ٹیکس اور پراپرٹی کے معاملات نمٹاتے تھے۔ 1993 کے بعد اپنے عہدے پر فائز ہونے تک جسٹس عمر عطا بندیال نے بین الاقوامی تجارتی تنازعات کو بھی سنبھالا۔ وہ ثالثی کے معاملات میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور لندن اور پیرس میں بین الاقوامی ثالثی ٹربیونلز کے سامنے بھی پیش ہوئے۔
جسٹس عمر عطا بندیال چار دسمبر 2004 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔ انہوں نے نومبر 2007 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا لیکن ملک میں عدلیہ اور آئینی حکمرانی کی بحالی کے لیے وکلا اور سول سوسائٹی کی تحریک کے نتیجے میں انہیں لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر بحال کر دیا گیا۔ انہوں نے جون 2014 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر اپنی ترقی تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر دو سال خدمات انجام دیں۔ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے کیریئر کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے کئی اہم عوامی قانون اور نجی قانون کے مسائل پر فیصلے سنائے۔ ان میں سول اور تجارتی تنازعات، آئینی حقوق اور مفاد عامہ کے معاملات شامل ہیں۔ انہوں نے 1987 تک پنجاب یونیورسٹی لا کالج لاہور میں کنٹریکٹ لا اور ٹارٹس لا پڑھایا اور لاہور ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے اس کی گریجویٹ سٹڈیز کمیٹی کے رکن رہے۔ سپریم کورٹ کے قانون کے مطابق جسٹس عمر عطابندیال 63 سال کی عمر میں دو فروری 2022 سے 16 ستمبر 2023 تک ایک سال چھ ماہ اور 25 دن کے لیے چیف جسٹس رہیں گے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved