شہر قائد اور اس کے مضافات میں رات سے گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔
شہر قائد اور اس کے مضافات میں رات سے گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔
اس
حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات میں چلنے والی ہوا کی رفتار40
کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ صبح سے ہوا کی رفتار میں کچھ کمی واقع
ہوئی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج صبح سے شہر میں ہلکی سی ٹھنڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گرد
آلود ہواؤں کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا، دن میں ہوا35سے40کلومیٹر فی
گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی، دن میں درجہ حرارت30سے32ڈگری تک رہے گا، جبکہ
موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے سے معمولاتِ
زندگی متاثر ہوگئے جبکہ چمن میں کچے مکانات کی دیواریں گرگئیں اور چھتیں
اُڑ گئیں۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ سرد ہواؤں کے باعث 6 فروری تک
کراچی میں سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ 6
فروری کے بعد بالائی علاقوں سے نکل جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کے بعد سی بی سی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیاہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کاکہنا ہے کہ ایمبولینس اور دیگر سروسز شہریوں کی مدد کیلئے موجود ہوں گی۔
دوسری
جانب پنجاب میں بارش کی جھڑی جاری ہے، مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں
تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا، مری، گلیات میں آسمان سے گرتی برف نے مناظر
حسین بنا دیئے۔
لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل برسنے سے موسم دلفریب
ہوگیا۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد میں بھی ابر رحمت برسا۔ مریدکے، پاکپتن، قصور
اور دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ گلیات، ایوبیہ میں آسمان سے گرتی
برف نے نظارے حسین بنا دیئے۔
نتھیا گلی، ڈونگا گلی، چھانگلہ گلی میں بھی
برفباری ہوئی۔ پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، ہر منظرسفید ہوگیا۔ موسم کا
حال بتانے والوں نے آج بارشوں اور برفباری کا اسپیل جاری رہنے کی پیشگوئی
کی ہے۔