کورونا کی پانچویں لہر مزید 28 جانیں لے گئی، 24 گھنٹے کے دوران 6137 کیسز
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 137 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 87 ہزار 407، سندھ میں 5 لاکھ 49 ہزار 872، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 710، بلوچستان میں 34 ہزار 711، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 873، اسلام آباد میں ایک لاکھ 30 ہزار 872 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 ہزار 355 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 53 لاکھ 22 ہزار 136 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار 413 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 33 ہزار 732 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 649 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 448 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 230، سندھ میں 7 ہزار 878، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 37، اسلام آباد میں 985، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 761 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔